مقتول کی شناخت اعظم بشیر کے نام سے ہوئی مقتول کو قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا،قاتلوں کی تلاش

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں جائیدادکے تنازع پر ایک شہری قتل ہوگیاپولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اعظم بشیر کے نام سے ہوئی مقتول کو قریبی رشتہ داروں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔