پاکپتن (خصوصی رپورٹ)چند روز قبل بہیمانہ انداز میں قتل کئے جانے والیمدرسہ کے طالبعلم بچے حافظ زعیم کے قاتلوں کی گرفتاری اور کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی اورمقتول بچے کے ورثاء نے مین قبولہ روڈ کو تحصیل روڈ کے قریب بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک ٹریفک مکمل طور پر معطل کئے رکھی۔ مقتول بچے کے ورثاء کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش دو روز گمشدگی کے بعد اس کے دوست کے گھر سے ملی ،جو کہ اسی کے مدرسے میں پڑھتا تھا، ملزم نے گھر لے جا کر حافظ زعیم کو موت کے گھاٹ اتارا اور لاش چھت پر چھپا دی۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوراً انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔