کراچی (آئی این پی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی مالی معاونت کے کیس میں ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔شاہدعرف متحدہ، شہزاد اور ماجد کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے بھارتی ایجنٹ محمد صدیق کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کی