ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا اہم دورہ

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا اہم دورہ

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد کے ساتھ ملاقات کی۔

 اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مشترکہ مشقیں، تربیتی تبادلوں، اور آپریشنل تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی، تاکہ دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ائیر چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اپنے سفارتی اور عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کی سراہنا کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے دفاعی روابط میں مزید اضافہ اور تعاون کے امکانات روشن ہونے کی توقع ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔