ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا عراق میں عراقی فضائیہ کے سربراہ سے اہم ملاقات

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا عراق میں عراقی فضائیہ کے سربراہ سے اہم ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حال ہی میں سرکاری دورے پر عراق کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔

 یہ ملاقات دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی گئی ہے۔

عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ائیر چیف کا تاریخی استقبال کیا گیا، جس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافہ، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون، اور عملی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
ائیر چیف نے پاکستان اور عراق کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں ممالک کے دیرپا تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔
عراقی فضائیہ کے سربراہ نے باہمی تزویراتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور تربیت و مشترکہ صلاحیتوں میں پاکستان کے عزم کو سراہا۔
دونوں افواج کے سربراہان نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی خریداری اور سپر مشاق تربیتی طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے خطے میں پاکستان کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
یہ دورہ دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعلقات اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔