ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع

 صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔یہ نوٹی فکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔