پی سی بی کا ملتان سلطانز کو معطلی نوٹس، علی ترین کا انٹرویو بڑا سبب

پی سی بی کا ملتان سلطانز کو معطلی نوٹس، علی ترین کا انٹرویو بڑا سبب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی منسوخی کا بھی نوٹس بھیجا ہے، کیونکہ فرنچائز نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ نوٹس ارسال کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملتان سلطانز کے اسٹار کھلاڑی علی ترین کا بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف انٹرویو دینا ان کی معطلی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ان انٹرویوز کے ذریعے انہوں نے پی ایس ایل کی ساخت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس پر پی سی بی نے سخت ایکشن لیا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ فرنچائز اور کھلاڑی کی جانب سے آئین اور قوانین کی خلاف ورزی ناقابل معافی ہے، اور اس حوالے سے مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔