ملتان: ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ممکنہ طور پر سکندر رضا کی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے، جس میں سکندر رضا کے نمبر ون ون ڈے آل راؤنڈر بننے کا ذکر تھا، علی خان ترین نے صرف لکھا: ’جلد سلطان‘۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی، جس سے کرکٹ شائقین میں تجسس بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ زمبابوے کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا اس وقت پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور حالیہ سیزن میں انہوں نے لاہور قلندرز کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یہ امکان شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہے کہ آیا سکندر رضا اگلے سیزن میں ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلیں گے یا نہیں۔