طلحہٰ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے گلوکار کا اعزاز حاصل کیا

طلحہٰ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے گلوکار کا اعزاز حاصل کیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار طلحہٰ انجم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم سے 2024ء کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے مقامی گلوکار کا اعزاز چھین لیا۔

دنیا کے سب سے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم "اسپاٹیفائی" نے پاکستان میں مقبول ترین گلوکاروں کی فہرست جاری کی، جس میں مقامی اور عالمی سطح پر مقبول موسیقی کو اجاگر کیا گیا۔

اس فہرست کے مطابق طلحہٰ انجم سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے مقامی فنکار ہیں، جبکہ یہ اعزاز گزشتہ تین برسوں سے عاطف اسلم کے پاس تھا۔ ابھرتے ہوئے اسٹار عمیر وسرے نمبر پر ہیں، اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان چوتھے نمبر پر ہیں۔دیگر قابل ذکر مقامی آرٹسٹس میں طلحہٰ یونس پانچویں، راحت فتح علی خان چھٹے، حسن رحیم ساتویں، عبد الحنان آٹھویں، مانو نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔