راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حال ہی میں رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران ایئر چیف نے رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور فضائی افواج کے درمیان نئے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔