ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہے: بلال ثاقب
واشنگٹن (آئی این پی )پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی وائٹ ہائو س میں صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر پیٹرک وِٹ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں پاکستان عالمی قیادت کے ساتھ ہے۔امریکا اور پاکستان، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔