پیرس(آئی این پی )سعودی وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ اور فرانسیسی وزیر رچیدہ داتی نے ثقافتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرا کے درمیان یہ ملاقات گزشتہ روز پیرس میں ہوئی ہے۔سعودی خبر رساں ا دارے کے مطابق وزرا کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عجائب گھروں، لائبریریوں، تھیٹر، فن، کھانوں، ورثے اور فلم پروڈکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی