لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کیخلاف متحرک ہیں کاہنہ اور اچھرہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر لکھوکی اور پاکستانی چوک سے حراست میں لیا گیاملزم احسان ضلع قصور سے آن لائن آرڈر پر بیدیاں پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھاملزم اشفاق آلو روڈ پر گھر میں پتنگیں تیار کرکے فروخت کرتا تھاملزم شہزاد پاکستانی چوک میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے آیا تھاملزمان سے مجموعی طور پر 350 سے زائد پتنگیں اور چرخیاں برآمد کرکے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں، پتنگ سازوں، پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،