راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)تھانہ چکلالہ کے علاقہ سکیم تھری میں گردن پر ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ، اسکی شہ رگ کٹنے سے بال بال بچ گئی ، بچے کو بچاتے ہوئے والدہ کی انگلی بھی ڈور سے کٹ گئی جبکہ بچے کا بڑابھائی آگے بڑھا تو اسکا بھی ہا تھ زخمی ہو گیا ، پانچ سالہ ابوبکر موٹر سائیکل پر ماموں، والدہ اور بھائیوں کے ساتھ جار ہاتھا ،اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔