گوالمنڈی :2رکنی موٹرسائیکل چور گینگ شکنجے میں آ گیا

عمیر اور راشدوارداتوں کے دوران شہریوں کو اسلحہ کے زور پر دھمکاتے بھی تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھیخفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عمیر اور ارشد عرف ڈان کے ناموں سے ہوئی ہیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا ہیابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے اونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھیملزمان وارداتوں کے دوران شہریوں کو اسلحہ کے زور پر دھمکاتے بھی تھیایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی میو ہسپتال کے انچارج عمران اور ان کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔