2رکنی موٹرسائیکل چور گینگ شکنجے میں آ گیا

 گرفتار ملزموں میں زوہیب اور نعمان شامل، ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے احکامات کی روشنی میں انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چو رگینگ کوگرفتار کرکے 3 موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں اور سپیر پارٹ برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ملزمان ستو کتلہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھے ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں زوہیب اور نعمان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے موٹر سائیکل چور کی گرفتاری پر انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی قیصر ندیم گجر وٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہے