موٹرسائیکل کی چور ی میں ملوث گینگ شکنجے میں آگیا

شہزاد، ذیشان مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چراتے، پولیس نے دھر لیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) نیو انارکلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور زیشان کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہیملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نیو انارکلی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے انسداد کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے۔