متحرک موٹرسائیکل چور گینگ شکنجے میں آ گیا

 لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی متحرک موٹرسائیکل چور اور موبائل سنیچر گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔ شیراکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان صائم مسیح اور عبدالرحمن کو 60 فٹ روڈ سے گرفتار کیا۔ملزمان سے مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، جس میں 11 موٹر سائیکلیں، 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، 10 موبائل فونز اور دو پستول بمہ گولیاں شامل ہیں۔ ریکارڈ شدہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کو حوالہ کیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے