لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہد ایت پرہئیر پولیس نے کرسمس، نیو ائیر نائٹ کے لیے شراب کی سپلائی کو ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں زہریلی شراب برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ہئیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ شراب فروش عرفان کے قبضہ سے 111 بوتلیں شراب اور 570 لیٹر زہریلی کچی شراب برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزم کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب کی سپلائی دینے کے لیے آتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ہے۔