لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران غالب مارکیٹ سے پیشہ ور چور عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کر کے لے جا رہا ہے۔ ملزم نے مختلف مارکیٹوں اور گلی محلوں میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چرانے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔