لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ریسپانس یونٹ نے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق اڈا پلاٹ پی آر یو ٹیم نے پیشہ ور شراب فروش گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 18 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کی گئی ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا تھاملزم آن کال شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث ہیگرفتار ملزم اشتیاق کو مزید کارروائی کیلئے چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کر رہا ہے