انتہا پسندکوٹ لکھپت پولیس نے 2 منشیات فروش دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹا ئون ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر چندرائے روڈ اور بوستان کالونی سے گرفتار کیاملزمان سے 520 گرام آئس اور 680 گرام چرس بر آمد کی گئی ملزمان اعجاز اور فہیم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی قائم مقام ایس پی ماڈل ٹا ئون ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون جاری ہے