وینزویلا میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
واقعہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد فنی خرابی کا شکار ہو کر زمین سے ٹکرا کر آگ لگ جاتی ہے۔مقامی حکام کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
یہ واقعہ پرامیلو کے ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے بعد پیش آیا اور بدقسمتی سے سان کرسٹوبل نیشنل پارک کے قریب واقع پرامیلو ایئرفیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ فنی خرابی، موسمی حالات، یا انسانی غلطی میں سے کس وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔