مغربی آسٹریلیا میں سیاحتی طیارہ حادثہ، 3 ہلاک، 4 بچ گئے

مغربی آسٹریلیا میں سیاحتی طیارہ حادثہ، 3 ہلاک، 4 بچ گئے

مغربی آسٹریلیا کے قریب ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔

 طیارہ منگل کی شام روٹنسٹ جزیرے سے اُڑان بھرنے کے بعد سمندر میں گر گیا۔ یہ جزیرہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔حادثے کے بعد سرچ ٹیموں نے طیارے کے ملبے کو پانی سے نکال لیا اور تین افراد کی موت کی تصدیق کی۔ اس کے علاوہ، چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا جنہیں فوری طور پر پرتھ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ کی 65 سالہ خاتون، ڈنمارک کا 60 سالہ شخص، اور مقامی علاقے کا 34 سالہ پائلٹ شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔