شبمن گل سے پاکستانی فین کی مصافحہ اور حمایت وائرل

شبمن گل سے پاکستانی فین کی مصافحہ اور حمایت وائرل

بھارتی کپتان شبمن گل ایک پاکستانی فین کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے ایک ویڈیو میں نظر آئے، جس میں پاکستانی مداح نے ہاتھ کے اشارے سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہا۔

 یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے، اور بھارتی اور پاکستانی صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں۔ویڈیو اس واقعہ کا ہے جہاں پاکستانی مداح نے شبمن گل سے مصافحہ کیا اور بعد میں ہاتھ کے اشارے سے پاکستان کے حق میں حمایت کا مظاہرہ کیا۔ یہ واقعہ اس پس منظر میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں ہوئے ایشیا کپ کے میچز میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ابھی تک کسی بھی طرف سے اس واقعے پر سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، مگر یہ لمحہ کرکٹ میں مثبت جذبات اور رواداری کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔