بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ کرسمس ایو پر فین کی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ کرسمس ایو پر فین کی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ کرسمس کے موقع پر ایک فین کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

واقعے کے مطابق ہاردک اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے باہر موجود تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک نے سب سے پہلے ماہیکا کو گاڑی میں آرام سے بیٹھنے میں مدد دی اور پھر چند مداحوں کو اپنے ساتھ سیلفی لینے کی اجازت دی۔جب ہاردک موقع سے رخصت ہونے لگے، تو کچھ مداح مزید تصاویر کے لیے درخواستیں کرنے لگے۔ اس دوران ایک فین نے ہاردک سے کہا "بھاڑ میں جاؤ"، لیکن ہاردک نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کا حصہ تھے، جہاں سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم نے 3-1 سے فتح حاصل کی۔