پاکستان علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:اسحاق ڈار

پاکستان علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کا ذکر کیا ہے۔

 اسلام آباد میں ہونے والی ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں شعبہ ٹرانسپورٹ کا کردار کلیدی ہے اور علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاہراہیں اور ریلوے نیٹ ورکس علاقائی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کے فروغ کو ترجیح دیتی ہے تاکہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان روابط مضبوط ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت روڈ منصوبے اور پاکستان-ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ زیر غور ہے، جو خطے میں روابط کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور توانائی کے شعبے میں بجلی کے منصوبے کفالت اور توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر کام کر رہا ہے، جس میں ای پورٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں، تاکہ ملک کی معاشی اور تجارتی سرگرمیاں مزید مستحکم ہوں۔