وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل کر دیا ہے اور فاصلے سمٹ گئے ہیں۔
وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا:
مریم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایوی ایشن اور پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی مدبرانہ کوششوں کی بدولت پی آئی اے کو یورپ میں فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملی ہے۔
ایوی ایشن کا کردار:
انہوں نے کہا کہ معیشت، سیاحت، اور عوامی روابط کے فروغ میں ہوا بازی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
پنجاب حکومت کا عزم:
مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔یہ اقدامات ہوائی سفر کے میدان میں ملک کی ترقی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔