صارفین کے لیے اہم خبر: اگست سے اکتوبر 2025 تک تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان

صارفین کے لیے اہم خبر: اگست سے اکتوبر 2025 تک تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک : بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست 2025 سے اکتوبر 2025 تک تین ماہ کے لیے کیا جائے گا۔

 اس ضمن میں نیشنل الیکٹریک سپلائی کمپنی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.89 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق، یہ کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور کی گئی ہے، اور اس کا اثر تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، جن میں کے الیکٹرک بھی شامل ہے۔ اس کمی کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک کے تین مہینوں کے لیے ہوگا۔ اس اقدام سے بجلی صارفین کو تقریباً 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم، لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس رعایت سے مستثنیٰ رہیں گے۔خیال رہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 4 اگست کو سماعت کی تھی۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کو بجلی کے بلوں میں کمی کا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔