وفاقی کابینہ کا فیصلہ: ملکی گیس پر نئے کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

وفاقی کابینہ کا فیصلہ: ملکی گیس پر نئے کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور شدہ نیا فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا ہے، جس کے تحت ملکی گیس پر نئے کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے وصول شدہ تقریباً 30 لاکھ درخواستیں منسوخ کر دی جائیں۔

درآمدی گیس پر کنکشن کا فریم ورک
درآمدی گیس پر نئے کنکشنز دینے کے لیے 9 نکاتی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔سوئی سدرن اور سوئی ناردرن ایک سال میں صرف 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ کنکشن فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی۔ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس کا کنکشن دیا جائے گا۔ایک سال تک منقطع رہنے والے گھریلو صارفین کو بھی درآمدی گیس کا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔درآمدی گیس پر فراہم کیا جانے والا کنکشن ملکی گیس کے مقابلے میں 70 فیصد مہنگا ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد قدرتی گیس کے گھٹتے ہوئے ذخائر کو بچانا اور درآمدی ایل این جی کے استعمال کو فروغ دینا ہے، تاہم اس اقدام سے گھریلو صارفین پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔