فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرولیم سیکٹر کی مالی رپورٹنگ کے نظام میں اہم اصلاحات کی ہیں، جن کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرنز میں پیٹرولیم لیوی اور متعلقہ چارجز کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس نئے نظام کے مطابق، کمپنیوں کو پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی معلومات بھی علیحدہ سے درج کرنی ہوں گی۔ ایف بی آر کا مقصد ہے کہ اس ترمیم سے محصولات کی وصولی میں شفافیت اور مؤثریت بڑھے، اور پیٹرولیم اور کلائمیٹ اسپورٹ لیوی کی وصولی میں نگرانی کو بہتر بنایا جائے۔ اس نظام کے تحت، ایف بی آر پیٹرولیم ڈویژن کے ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا، جس سے نظام کی موثر نگرانی اور ریکارڈ مینجمنٹ ممکن ہوگی۔ اس اقدام سے مالیاتی شفافیت میں اضافہ اور ٹیکس وصولی کے عمل کو منظم بنانے کی توقع ہے۔