ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طورپر پہلی بار خاتون وزرا کو اہم اقتصادی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ کاتایاما ساتسوکی کو جاپان کی پہلی خاتون وزیر خزانہ اور کیمی اونودا کو وزیر اقتصادی تحفظ مقرر کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فیصلے جاپان کی نئی وزیرِ اعظم ساناے تاکاچی کی جانب سے کئے گئے ہیں، جو خود بھی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم ہیں۔