وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف انتظامیہ سے ملاقاتیں، اقتصادی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کٹز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک، آئی ایم ایف کے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور پاکستان کیلئے مشن چیف ایوا پیٹرووا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔و زارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کی میکرواکنامک صورتحال، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی( ای ایف ایف)، ریزیلیئنس اینڈ سسٹینبیلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف)  اور فنڈ کے تحت جاری پروگرام کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔