وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف میں اقتصادی جائزے پر ورچوئل مذاکرات

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوگیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن سے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ کِک آف اجلاس میں شرکت کی، جس میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی آئیوا پیٹرووا نے کی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ای ایف ایف کے چوتھے جائزے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے آر ایس ایف کے تیسرے جائزے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی