7 خوارجیوں کی ہلاکت:وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)7 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر  وزیر اعظم شہباز شریف اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔