ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک پہننے کاحکم

ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کا حکمنامہ جاری کردیاگیا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسموگ کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کے پی آر او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کے لئے بھی ماسک پہننا ضروری ہے