کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھانے اور جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام پر فوکس کیا جائے گا:ترجمان
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی ستھرائی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے ’’ستھرا پنجاب اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اتھارٹی کی اولین ترجیح شہروں اور دیہات میں عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہوگی۔اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھانا، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ، ڈمپنگ سائٹس کی مؤثر نگرانی اور غیر قانونی کچرا پھینکنے کے خلاف سخت اقدامات شامل ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ منصوبے میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شجرکاری کے فروغ کو بھی کلیدی حیثیت دی گئی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اتھارٹی عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے صفائی کو اجتماعی ذمہ داری بنانے پر زور دے گی، جبکہ جدید مشینری، افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کا استعمال اس کی اولین ترجیحات میں ہوگا