ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب ٹیموں کیلئے ماسک لازمی

سینئر افسر ایس او پیز پر عمل درآمد اور ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں: حکم نامہ
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے اہلکاروں اور صفائی ٹیموں کو دورانِ ڈیوٹی ماسک پہننا لازمی ہوگاحکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر افسران ایس او پیز پر عمل درآمد اور ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں۔اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تمام عملے کو بھی دورانِ کام ماسک پہننے کی سخت ہدایت جاری کر دی گئی ہیافسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عملے کی نگرانی اور فیلڈ میں ماسک کی پابندی کا تسلسل برقرار رکھیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے اہلکاروں کی صحت محفوظ رہے