ستھرا پنجاب پروگرام میں بے ضابطگیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

لاہور(آن لائن) ستھرا پنجاب پروگرام اور متعلقہ اتھارٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک اہم خط ارسال کیا گیا ہے، جس کی نقول چیٔرمین نیب، گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔ یہ خط ایک قانون دان کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے جس میں اربوں روپے کے منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں اور شفافیت کی کمی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں