عالمی مہم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے مالی خسارے کا سامنا ہے: ڈائریکٹر برائے پولیو خاتمہ جمال احمد
اسلام آباد (آئی این پی )عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے فنڈز کی شدید کمی کے باعث دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ادارے کے مطابق پولیو کے خلاف عالمی مہم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر برائے پولیو خاتمہ جمال احمد نے کہا کہ فنڈز میں نمایاں کمی کا مطلب ہے کہ بعض اہم سرگرمیاں سرے سے انجام نہیں دی جا سکیں گی۔ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی امداد میں کمی ہے، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے عطیات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔