انسداد پولیو کیلئے مائیکرو سطح پر مزید توجہ دی جائے‘ ماحولیاتی نمونوں کا پولیو وائرس سے پاک ہونا لازمی ہے:عہدیداروں کی کمشنر لاہور سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے انسداد پولیو کے لیے مائیکرو سطح پر مزید توجہ دی جائے۔تفصیل کے مطابق کمشنر لاہور زید بن مقصود سے ڈبلیو ایچ او، نیشنل پولیو کوآرڈی نیشن عہدیداران نے اہم ملاقات کی اور اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پولیو فوکل پرسن عائشہ رضا فاروقی، ڈی سی لاہور موسی رضا اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور موسی رضا نے ڈبلیو ایچ او کو انسداد پولیو اہداف کے حصول کی پلاننگ پر بریفنگ دی۔ ڈبلیو ایچ او کے عہدیداران نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو کے لیے کافی کام ہو رہا ہے، بچوں کے ساتھ ماحولیاتی نمونوں کا پولیو وائرس سے پاک ہونا بھی لازمی ہے۔ عہدیداران نے کہا لاہور میں مائیکرو پاپولیشن میپنگ بہترین ہوئی ہے، تاہم انسداد پولیو وائرس کے لیے مائیکرو سطح پر مزید توجہ دی جائے، اور اپ سٹریم نمونے بھی اکٹھے کیے جائیں گے