بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے:قومی ادارہ صحت

علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد، جلد پرنشانات آتے ہیں: ایڈوائزری  جاری
اسلا م  آباد(آئی این پی )  قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے خدشہ ظاہر کیاہے  بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا امکان ہے۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی جانب سے ڈینگی کے پھیلا ئوکے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری کا اجرا کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے  گرم اور مرطوب موسم میں ڈینگی تیزی سے پھیلتا ہے، پنجاب، بلوچستان، شمالی پاکستان میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئی ہیں، جیسکہ مچھر دانی، ریپلینٹ اور حفاظتی لباس سے ڈینگی سے بچاو ممکن ہے، پانی جمع ہونے سے مچھر کی افزائش ہوتی ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے  علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد، جلد پرنشانات آتے ہیں جبکہ پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے کم ہونے پر اسپتال میں داخلہ ضروری ہے