بیونس آئرس (آئی این پی)ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے دستبردار ہو جائے گا، اور کوویڈ 19 وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے انتظام کے بارے میں اسے بھی امریکا جیسی شکایات ہیں۔ غیرملیک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جیویئر مائلی کے ترجمان نے اس فیصلے کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے 2 ہفتے بعد کیا