فضا میں زہریلے مادے اور سردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے
لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے خطرات،ماسک کا استعمال ضروری
لاہور(کرائم رپورٹر)قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔قومی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی، فضا میں زہریلے مادے اور سردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے، سموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہو گی۔محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے زیادہ خطرات ہیں، بچوں اور بڑوں کو ماسک کا استعمال ضروری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔