پاکستان کے معدنی شعبے میں تاریخی پیشرفت؛ اربوں ڈالر کی ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے معدنی شعبے میں تاریخی پیش رفت  ،، پانچ بڑے ملکی کاروباری گروپس نے پہلی باراربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ  کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق   ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے سنہرے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ملکی صفِ اول کے پانچ بڑے کاروباری گروپس نے بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ اس تاریخ ساز اور دور رس سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔تقریبا پانچ ارب امریکی ڈالرز کی مجموعی مارکیٹ ویلیو رکھنے والے یہ گروپس بلوچستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔یہ پیش رفت ماڑی انرجیز کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز اور گلوباکور منرلز کے درمیان بلوچستان میں معدنی تلاش کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آئی۔جوائنٹ وینچر معاہدے کے تحت گلوباکور منرلز لمیٹڈ بلوچستان کے معدنی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، معاہدے کے تحت بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبے سمیت قیمتی معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری کی جائے گی