پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے 45 ہزار اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے 1428 نوجوانوں کو روزگار مل گیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہنرمند پروگرام کے تحت چند ماہ کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے، جو صوبے کی ٹیکنیکل و معاشی ترقی میں اہم سنگِ میل ہے۔تفصیلات کے مطابق اب تک 75 ہزار سے زائد تربیت یافتہ نوجوان مختلف اداروں میں برسرِ روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ 15 ہزار سے زائد نوجوانوں نے انٹرنیشنل اداروں میں ملازمت حاصل کی ہے۔ ٹیوٹا کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 27 ہزار 500 سے زائد نوجوان برسرِ روزگار ہوئے، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے 45 ہزار اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے تربیت یافتہ 1428 نوجوانوں کو روزگار مل گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت گارمنٹ سٹی پراجیکٹ سے تربیت یافتہ 350 طالبات بھی برسرِ روزگار ہیں۔