دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ میں معاہدہ

لاہور (کرائم  رپورٹر )دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ترجمان کے مطابق ایم او یو پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف اور سی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ احمد خان نے دستخط کئے۔ یہ اشتراک خواتین کو ڈیجیٹل خواندگی اور آن لائن کیریئر بنانے کے مواقع فراہم کر کے خود مختار بنائے گا۔ پی آئی ٹی بی ٹریننگ پارٹنر کے طور پر جامع لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آن لائن ڈیجیٹل ٹریننگ اور رہنمائی فراہم کرے گا جبکہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اس پروگرام کی موثر عملد آری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔