یورپی یونین کا پاکستان میں سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

یورپی منڈیوں میں ہنر مند کارکنوں کی کمی ہے‘پاکستانی مزدوروں کو یورپی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق مہارت فراہم کی جائے گی 

اسلام آباد(آئی این پی ) یورپی یونین نے پاکستان میں سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے ہنرمند پاکستانیوں کو یورپ جانے کا موقع مل سکے گا۔تفصیل کے مطابق یورپی یونین نے پاکستانی مزدوروں کو یورپی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خواہش مند پاکستانی تارکین وطن کے لیے محفوظ ہجرت کے راستے کے عنوان سے منعقدہ مکالمے کے دوران ایک سینئر عہدیدار نے اس حوالے سے اعلان کیا۔پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں ہنر مند کارکنوں کی کمی ہے، اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے