منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)) پولیس تھانہ صدر پتوکی نے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد حنیف نے تحریری استغاثہ کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ گھڑیالہ ولٹویا روڈ پر ملزم افضال شہزاد اپنے قبضے میں چرس برائے نوش و فروخت رکھ کر جرم کا مرتکب ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔