منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج ، تفتیش شروع

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا کارروائی کے دوران ملزم محمد پرویز سے 2 کلو 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیپولیس کے مطابق گرفتار ملزم لاہور کے مختلف علاقوں خصوصاً تعلیمی اداروں کے گرد آئس اور دیگر منشیات کی فروخت میں ملوث تھا ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ایس پی صدر نے انچارج چوکی بائی پاس رائیونڈ محمد افضال اور پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔